گورکھپور،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے گورکھپور میں واقع بابا رگھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ دنوں ایک دن میں 33 بچوں کی موت کے معاملے میں نامزد ملزم ڈاکٹر ستیش نے آج یہاں ایک عدالت میں خود سپردگی کردی۔ڈاکٹر ستیش نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خودسپردگی کی۔ان کے خلاف مجرمانہ سازش اور انسداد بدعنوانی کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔